- Home
- News
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:نیپال نے پاکستان کو شکست دے ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا
کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
کوالالمپور:نیپال نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
،نیپال کی جانب سے کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں تین چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان اور قرۃ العین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 104 رنز بنائے۔ اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز کومل خان نے سب سے زیادہ 43 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والی ماہم انیس دیگر قابل ذکر شراکت دار تھیں، جنہوں نے 38 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے مہاتو نے 27 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھارت اور نیپال سے شکست کے بعد اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہرہو چکا ہے، اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ بدھ کو کھیلے گا۔