پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف 18 دسمبر کو مصر کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے
وزیر اعظم قاہرہ میں ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی-8) کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم قاہرہ میں ہونے والے ترقی پذیر ممالک کے سربراہی اجلاس ڈی 8 میں شرکت کریں گے۔
قاہرہ میں ہونے گیارہویں ڈی-8 سربراہی اجلاس کا موضوع "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی حمایت: کل کی معیشت کی تشکیل" ہوگا۔
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نوجوانوں اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے تاکہ مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جدت کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مصر کےدوران وزرا کا وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا،دورے کے دوران وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دنیا
کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
ٹیکنالوجی
ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے، شزہ فاطمہ کا اعتراف
ہماری حکومت نے مختلف ادوار میں طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے، آج تک 11 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں،شزہ فاطمہ
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی اور فور جی کی اسپیکٹرم بہتر کی جائے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تمام چیزیں ٹھیک بھی ہوتی ہیں پھر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ پاکستان میں بہتر نہیں ہوتی، اس وجہ سے فری لانسر اور آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ پروائیڈرز سے بات ایڈوانس اسٹیج میں ہے، جب تک اسمارٹ ڈیوائسز دستیاب نہ ہوں انٹرنیٹ بے معنی ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں 95 فیصد لوکل ڈیمانڈ پرلوکل مینوفیکچر اسمارٹ فونز بنائے گئے، 2024 کے پہلے 9 ماہ میں 2 جی سمیت 87 لاکھ (8.7 ملین) اسمارٹ فونز پاکستان میں بنائے گئے،ہماری کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کچھ ہی عرصے میں اسمارٹ فونز ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں۔
شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ٹیکنالوجی ہمارے لیے ایک الگ چیلنج ہے، دنیا میں ہر جگہ ریگولیٹری چیلنجز ہیں یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہے،بچوں کی سائبر سکیورٹی اور پروٹیکشن بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہماری فری لانسرز سےبھی بات ہوتی ہے،کوشش ہوتی ہے ان کا ہر چیلنج حل کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے مختلف ادوار میں طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے، آج تک 11 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
تجارت
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے
ااسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نئی مانیٹری پالیسی وضع کی گئی،اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعکامیے کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.90 فیصد تک گرگئی ہے، اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور معاشی اعداوشمار بہتر ہورہےہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور یہ پانچویں بار شرح سود کم کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال شرح سود میں 9 فیصد کمی کی گئی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
تفریح ایک دن پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
کھیل ایک دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی