دنیا
اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر قائم یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان
اسرائیل قبضہ جاری رکھے گا اور گولان کی پہاڑیوں پر یہودی آباد کاری کو بڑھائے گا،نیتن یاہو
اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر موجودیہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کردیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نتین یاہو نے گولان پہاڑیوں پر موجود یہودی بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل گولان کی پہاڑیوں پر اپنا قبضہ جاری رکھے گا اورپہاڑیوں پر یہودی آباد کاری کو بڑھائے گا،نتین یاہو نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کو مضبوط کرنا اسرائیل کو مضبوط کرنے کے برابر ہے، اسرائیلی فوج گولان کی پہاڑیوں پر شام کے ساتھ بفر زون میں موجود رہے گی۔
دوسری جانب بشار الااسد کی حکومت کےخاتمے کے بعد شام پر اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں، صہیونی فوج نے شام کی فوجی تنصیبات پر ایک ہفتے میں 800 سے زائد دفعہ بمباری کی۔
اسرائیلی فضائی حملوں سے جنوبی شہر قنیطرہ کا سارا انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے،اسرائیل نے مزید تین شامی قصبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
شام کی موجودہ صورتحال پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے ،ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں زیر حراست اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔
شام کی صورتحال سے متعلق گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ شام کے ساتھ تنازع میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، شام میں اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ممکنہ خطرات کو ناکام بنانا ہے۔
پاکستان
پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، جسٹس منصور علی شاہ
پچھلے 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا،جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے۔
لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، قطب جنوبی کے لئے ماحولیاتی انصاف بہت ضروری ہے، ہمارے یہاں ایڈمنسٹریشن کے مسائل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے، عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پرغور کرنے کی ضرورت ہے، اربن پلاننگ اور ایگریکلچرل پلاننگ پر بات کرنا ہوگی، کلائمیٹ جسٹس پر تحریک چلانا ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی ایمرجنسی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی، 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، عدالتوں نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کے پاس پیسے نہیں، 2017 میں قانون بنا لیکن ابھی تک اتھارٹی نہیں بنی،ہم سوموٹونہیں لے سکتے، ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی کلائمیٹ فنانس جیسا بڑا مسئلہ ہے، اربن اور ایگری کلچر پلاننگ پر بات کرنا ہو گی۔
تجارت
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے
ااسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نئی مانیٹری پالیسی وضع کی گئی،اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعکامیے کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.90 فیصد تک گرگئی ہے، اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور معاشی اعداوشمار بہتر ہورہےہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور یہ پانچویں بار شرح سود کم کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال شرح سود میں 9 فیصد کمی کی گئی۔
علاقائی
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
بل کی منظوری کے بعد ا سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ 50 ہزار ہو جائےگی
لاہور: پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کر لیا جس کے بعداراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھ کر4 لاکھ ہو گئی۔
بل کی منظوری کے بعد اب صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی جائے گی، جبکہ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی جائے گی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار ہوئی ۔
علاوہ ازیں بل کی منظوری کے بعد اب سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی، اب ایڈوائزر کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تفریح ایک دن پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
دنیا 2 دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب