پی ٹی آئی کا دور حکومت پی آئی اے کےزوال کا دور تھا ، وزیر دفاع خواجہ آصف
پی آئی اے پرائیویٹائزیشن کے پراسس میں بھی ہے ،پی آئی اے منافع بخش ائیر لائن بھی ہو جائے گی،خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت پی آئی اے کے لیے زوال کا دور تھا،پی ٹی آئی حکومت میں ایک وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا جس سے پی آئی اے کا یہ حشر ہوا، امید ہے کہ اب قومی ائیر لائن کی حالت بہتر ہو گی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہا پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان نے پی آئی اے کا حشر کیا یورپی یونین نے پی آئی اے کو اجازت دی ہے ،جنوری کے آخر میں یوکےسے تفصیلی آڈٹ کیلئے وفد آئے گا ، ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے آڈٹ کے بعد پی آئی اے کے مزید روٹ بحال ہوگئے ہیں، یورپی یونین کے آڈٹ کے بعد اب انگلینڈ کی آڈٹ ٹیم بھی جلد آرہی ہے اور امید ہے وہ روٹ بھی بحال ہوں گے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پرائیویٹائزیشن کے پراسس میں بھی ہے ،پی آئی اے منافع بخش ائیر لائن بھی ہو جائے گی ،پی آئی اے کے جہاز جو روٹ بند تھے ان کے اوپر بھی چلا سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر ، سندھ اور شمالی علاقوں میں چھوٹی ائیر لائن چلائی جا سکیں گی ،چھوٹی ائیر لائن چلانے سے کنکٹیویٹی بڑھے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی تا اسکردو ہفتے میں دو فلائٹس ہیں، جبکہ کراچی سکھر 7 فلائٹس ہیں۔ قومی ایئرلائن کی 800 ارب کی ذمہ داری حکومت نے اٹھا لی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- a day ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- an hour ago
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 21 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 5 hours ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 4 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 39 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 4 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 5 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 4 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 5 hours ago










