پاکستان
یونان کشتی حادثہ: جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پر پاکستان روانہ کریگا، پاکستانی سفیر
جولوگ اس مکروہ کاروبارمیں ملوث ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا، عامر آفتاب قریشی
یونان میں پاکستانی سفیر عامرآفتاب قریشی نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پرپاکستان روانہ کریگا۔
سفیر عامرآفتاب قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کوہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد وزیراعظم کورپورٹ پیش کرے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جولوگ اس مکروہ کاروبارمیں ملوث ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں، انہوں نے کہا کہ کتنا افسوسناک ہے کہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پرہزاروں فٹ گہرے سمندرمیں ڈوب گئے،جن کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے مگر بچنےکی امیدیں کم ہیں۔
واضح رہےکہ لیبیا سے غیرقانونی طریقے سے جانے والی5 کشتیوں پرپاکستانی سوارتھے، کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونےکی وجہ سے پیش آیا، متاثرہ کشتوں میں پاکستانی بچےبھی تھے، یہ حادثہ 13 دسمبر کو یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں پیش آیا تھا جس میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
پاکستان
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق کی سہولت کاری کی پیشکش
حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، اسپیکر ایاز صادق
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی خدمات پیش کر دیں، سردار ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے دروازے کھول دیئے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ایشو پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت کو مذاکرات کا پیغام بھیجے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے شیر افضل مروت نے بھی سیاسی قائدین کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جب تک سیاسی قوتیں ایک ہو کر نہیں بیٹھیں گی، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے جس سے رابطے ہونے ہیں ہو جائیں گے، بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں۔ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں۔
علاقائی
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی،نوٹفیکیشن
کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نےموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن بھی جار ی کر دیا گیا جس کے مطابق سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
اس سے خیبرپختونخوا حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے سے لے کر31 دسمبر تک بند رہے گے۔
جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی موسم سرما کی چھٹیوںں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے سکول، کالج اور جامعات 16 دسمبر سے بند ہو گئی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی۔
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
پاکستان
فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
ھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے
فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج کے لیڈر نور ولی کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے۔
نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔ دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔
افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان: منفی درجہ حرارت ہونے کے باعث گیس پائپ لائن جم گئی،سپلائی متاثر
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان