علاقائی

شانگلہ : پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملے سے 2 اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 days ago پر Dec 17th 2024, 11:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شانگلہ : پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملے سے 2 اہلکار شہید

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کےراکٹ  حملے میں2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان شہید ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شانگلہ واقعے پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔