وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
دونوں کے درمیان ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی
ریاض:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ریاض میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ریاض میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔
دوران ملاقات شہزادہ عبدالعزیز اور محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی، انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے بارے بھی بات چیت ہوئی۔
سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیرمقدم کیا۔
اس وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہم سعودی عرب کی ویژنری قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں
- 27 منٹ قبل
سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مئیر کراچی
- 14 گھنٹے قبل
امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل
وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
- 14 گھنٹے قبل
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل
امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی
- 30 منٹ قبل
سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل
خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل