جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان: منفی درجہ حرارت ہونے کے باعث گیس پائپ  لائن جم گئی،سپلائی متاثر

پائپ لائن منجمد ہونے سےکوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان: منفی درجہ حرارت ہونے کے باعث گیس پائپ  لائن جم گئی،سپلائی متاثر
بلوچستان: منفی درجہ حرارت ہونے کے باعث گیس پائپ  لائن جم گئی،سپلائی متاثر

کوئٹہ:بلوچستان میں درجہ حرارت  منفی 6ڈگری  ہونے کے باعث 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن جم گئی ہے، جس سے مختلف علاقوں کی سپلائی متاثر ہوگئی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے اس پر کام کر رہی ہیں،جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

علاقائی

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے،والد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

گوجرانوالہ:یونان کی سمندری حدود میں غیرقانونی تارکین کی کشتیاں اُلٹنے کے واقعے کا پہلا  مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے درج کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ کشتی حادثے میں جاں بحق محمد سفیان کے والد کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

سفیان کے والد کے مطابق ملزمان نے سفیان کو لیبیا سے یونان بھجوانے کیلئے زبردستی کشتی میں سوار کیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا بھی سوار تھا۔ ‘

والد کا مؤقف ہے کہ کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا سفیان بھی سوار تھا، بیٹے کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے مصر پھر لیبیا پہنچایا گیا جبکہ سیف ہاؤس میں ان پر تشدد کیا جاتا رہا، سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونان کے قریب کھلے سمندر میں کشتی الٹ گئی تھی جس میں اب تک چار پاکستانی باشندوں کے جاں بحق ہونے اور 47 کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب لیبیا سے یونان جانے والی کشتی حادثے نے انسانی اسمگلنگ کے بھیانک پہلو کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ حادثے میں پھالیہ کے علاقے ہیلاں کے 10 نوجوان بھی شامل تھے، کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں احتشام انجم، ایاز،عبدالرحمن، فہد خالد اور انس اسلم شامل ہیں۔ 4 نوجوان تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ہارون اصغر کو زندہ بچا لیا گیا۔

 

کشتی حادثے  پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی،نوٹفیکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نےموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن بھی جار ی  کر دیا گیا جس  کے مطابق سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

 نوٹی فکیشن  کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

اس سے خیبرپختونخوا حکومت نے بھی  تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے  جاری کردہ نوٹفیکیشن  کے مطابق تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے سے لے کر31 دسمبر تک  بند رہے گے۔

 جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی موسم سرما کی چھٹیوںں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق  کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے سکول، کالج اور جامعات  16 دسمبر سے بند ہو گئی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق  کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی۔

 بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 خارجی دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا،ترجمان پنجاب پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 خارجی دہشتگرد ہلاک

پنجاب کے ضلع ڈیرہ  غازی خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کہ جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا،اس دوران سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔

 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ ریجنل پولیس آفیسر(آ رپی او) ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔ دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی  ایس ایچ او وہوا پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔

پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے ان کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی،اس دوران ایلیٹ فورس سمیت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور دہشتگردوں کو پسپائی کا موقع نہ دیا۔

 مقابلے کے دوران 2 خوارجی دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کر دیئے گئے،دہشت گردوں سے راکٹ لانچرز،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جدید اسلحہ برآمد ہوا۔  

پولیس،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll