جی این این سوشل

پاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق کی سہولت کاری کی پیشکش

حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق  کی سہولت کاری کی پیشکش
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق کی سہولت کاری کی پیشکش

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی خدمات پیش کر دیں، سردار ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے دروازے کھول دیئے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ایشو پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت کو مذاکرات کا پیغام بھیجے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے شیر افضل مروت نے بھی سیاسی قائدین کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جب تک سیاسی قوتیں ایک ہو کر نہیں بیٹھیں گی، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے جس سے رابطے ہونے ہیں ہو جائیں گے، بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں۔ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں۔

پاکستان

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

ھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج  کے لیڈر نور ولی  کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے۔

نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔  دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ فتنہ الخوارج  ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔

افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھرنانا بن گئے

شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں،ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھرنانا بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے۔ 

 شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی اقصی کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی  نواسی ائرا کی پیدائش کی تصاویر شیئر کی۔

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اقصی اور نصیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے  لکھا ’الحمدللہ اللہ تعالی نے اقصی اور نصیر کو خوبصورت نعمت سے نوازا۔

انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں،ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا اور اسکولز 13جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے، محکمہ اسکول ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے تعلیمی اداروں  میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں  20 دسمبر کو اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئےنوٹیفیکشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll