تجارت
اوگرا کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
سوئی ناردرن کیلئے 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، دوسری جانب سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی
پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی ہے، ہم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
سپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے 2 کیس اور ایف آئی اے کا ایک کیس ہے۔ عدالت نے کہا کہ نئی درخواست میں بھی رپورٹ جمع کرائیں۔
بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
پاکستان
فتنہ الخوارج شاہد عمر کی ہلاکت اور افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت
افغان صوبہ کنڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہد عمرکو تین خوارجیوں طارق، خاکسار اور عدنان سمیت ہلاک کر دیا گیا
فتنہ الخوارج کا دہشت گرد شاہد عمر کی ہلاکت افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت
افغان صوبہ کنڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فتنہ الخوارج کے ایک اہم دہشت گرد شاہد عمرکو تین خوارجیوں طارق، خاکسار اور عدنان سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ صوبہ کنڑ میں ٹی ٹی پی خوارج کے ارکان کا قتل اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے افغانستان میں اڈے ہیں اور ان کے کمانڈر بغیر کسی پابندی کے آزادانہ گھوم رہے ہیں۔
عمر خالد خراسانی اور ملا فضل اللہ جیسے ٹی ٹی پی رہنماؤں کی ماضی میں ہلاکتیں افغان سرزمین پر ان کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی بار بار ہلاکتیں اس حقیقت کو بھی ثابت کرتی ہیں کہ دہشت گرد گروپ خاص طور پر ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ تنظیمیں پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔
افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی بار بار ہلاکتوں سے افغان عبوری حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں، جو مسلسل ان کے وجود سے انکار کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ میں واضح طور پر افغانستان میں علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں (ٹی ٹی پی، داعش اور القاعدہ) کی موجودگی اور محفوظ پناہ گاہوں اور افغان عبوری حکومت کی جانب سے ان کی حمایت کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں پاکستان کے بار بار موقف کی توثیق کرتی ہے۔ ایک پڑوسی ہونے کے ناطے، پاکستان خاص طور پر ٹی ٹی پی اور داعش کے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے متاثر ہے جو کھلے عام افغانستان کی سرزمین سے کام کرتے ہیں۔
افغان حکومت علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے خلاف حقیقی معنوں میں کارروائی کرے۔
پاکستان
حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی
نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم
حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔
ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق فائلرز پر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی ، نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے۔
ترمیم میں یہ بھی بتایا گیا کہ نان فائلرز کو موٹر سائکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی ، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، جبکہ غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔
اسی طرح حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی ، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے ، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
مجوزہ ترمیم میں یہ بھی لکھا گیا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں اکاؤنٹس انفریز کرنے کیلئے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی، فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہوں گے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
-
علاقائی 2 دن پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں 3 روز مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی