Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما پر 10 روز میں تیسرا قاتلانہ حملہ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عیسیٰ خان پر 10روز میں تیسرا حملہ ہوا ۔ عیسیٰ خان کی گاڑی پر تین گولیاں لگی ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 29th 2021, 7:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے  گلشن معمار میں   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عیسیٰ  خان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، پولیس کے مطابق  عیسیٰ خان کی گاڑی پر تین گولیاں لگی ۔کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان پر 10روز میں تیسرا حملہ ہوا ۔

ایس ایس پی ویسٹ  سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان کی گاڑی پر تین گولیاں لگی ہیں  ، گاڑی پر دو فائر باہر اور ایک اندر سے ہوا، جبکہ جائے وقوعہ سے پستول کا ایک خول بھی ملا ہے۔ گاڑی اور پستول کے خولوں کو فارنزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما   عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 4 تھی جو موٹر سائیکل پر تھے ۔

خیال رہے کہ 17 جون کو ہونے والے حملے میں عیسیٰ خان زخمی اہلیہ جاں بحق ہوئیں تھیں ۔ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کیے گئے حملے میں عیسیٰ خان کو کلاشنکوف کی 2 گولیاں بازو جبکہ اہلیہ کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔

Advertisement