پاکستان

بانی پی ٹی آئی  کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر سلمان احمد کی پارٹی  رکنیت معطل

سلمان احمد سوشل میڈیا پر بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
Published 3 hours ago on Dec 19th 2024, 5:15 pm
بانی پی ٹی آئی  کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر سلمان احمد کی پارٹی  رکنیت معطل

بانی پی ٹی آئی  کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کیی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا پر بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی  اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔