Advertisement

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر دسمبر 19 2024، 10:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن:پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے وننگ کمبینشن کو برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement