- Home
- News
پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر 3 بار سیریز ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی
سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر پاکستان نے سیریز اپنے نام کی
پاکستان21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
گزشتہ روز پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔
سریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 329 رنز بنائے جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر 21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 2013 اور 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز کی شکست دی اور اب 2024 میں جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں لگاتار شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔
آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا میں 10 سیریز کھیلیں،1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔
یمن کے حوثی باغیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقہ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی میچ سے باہر
- 13 منٹ قبل
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں کودنے کی ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل
آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط
- 24 منٹ قبل
جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،2 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
- 36 منٹ قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- 2 گھنٹے قبل