کھیل

چیمپئینز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کا نام زیر غور

 پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو دبئی میں ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 22nd 2024, 1:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئینز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کا نام زیر غور

پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونی والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی دبئی کو نیوٹر وینیو بنائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی۔

 پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔

گزشتہ روز آئی سی سی چمپینز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول کا اعلان کیا  گیا تھا جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر اضافی فراہم کرے گا تاکہ ملک سے باہر بھارتی ٹیم کے میچز کی میزبانی کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، جبکہ پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔