دنیا

سعودی عرب نے 3 سال بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

فغانستان پر طالبان کنٹرول  کے باعث اگست 2021 میں اپنا سفارتی  مشن واپس بلالیا تھا لیکن اب مشن نے کابل میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 hours ago پر Dec 23rd 2024, 1:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب نے 3 سال بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

ریاض:سعودی عرب نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانے گزشتہ روز 22 دسمبر سے اپنی سفارتی سرگرمیاں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عر ب نے افغانستان پر طالبان کنٹرول  کے باعث اگست 2021 میںاپنا سفارتی  مشن واپس بلالیا تھا لیکن اب مشن نے کابل میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں۔
سعودی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کرنے کی حکومت سعو دی عرب کی خواہش کی بنیاد پر 22 دسمبر سے کابل میں سلطنت کے مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔