پاکستان

اپوزیشن سے مذاکرات،وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 23rd 2024, 3:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن سے مذاکرات،وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج شام ساڑھے 5 بجے صدر مملکت سے ملاقات کریں گے، اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حکومت اور تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، آئندہ اجلاس اب 2 جنوری 2024ء کو ہو گا۔