- Home
- News
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کا دائرہ کار مزید شعبوں تک بڑھا دیا،ترجمان
ترجمان پی آر اے کے مطابق اس سہولت کو اب آئل اینڈ گیس سیکٹر اور مائیکرو فنانس بینکنگ سیکٹر تک بڑھا دیا گیا ہے
لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے ) نے اپنے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن (SSTR) کا دائرہ کار دو اضافی شعبوں تک بڑھا دیا ہے۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق اس سہولت کو اب آئل اینڈ گیس سیکٹر اور مائیکرو فنانس بینکنگ سیکٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
رواں سال فروری میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کرائی گئی تھی،ٹیکس پیئر پانچ گوشوارےجمع کروانے کی بجائے سنگل سیلز ٹیکس کے پورٹل پر ایک بار ہی ریٹرن آسانی سے جمع کروا سکے گا ۔
جبکہ پہلے مرحلے میں بطور پائلٹ پراجیکٹ سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر تک محدود تھا ۔
چیئرمین کا کہنا ہے کہ پی آر اے نے ایف بی آر سمیت تمام صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ متفقہ طور پر اس کو ان دو شعبوں تک بڑھایا دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آر اے جلدٹیکس گزار ان کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبای بزنس سیکٹرز پر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی سہولت متعارف کرائے گا۔
پی آر اےکے مطابق، SSTR کے دائرہ کار کو ان شعبوں کی سہولت کے لیے مرحلہ وار عبوری بنیادوں پر کام کرنے والے باقی تمام شعبوں تک بڑھایا جائے گا، اور اس کے بعد بینکنگ اور انشورنس کے شعبے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ SSTR نہ صرف ٹیکس دہندگان کی سہولت میں مدد کرتا ہے بلکہ سیلز ٹیکس جمع کرنے والے تمام ریونیو اتھارٹیز کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
- 2 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر بھارت سے حسینہ واجدکی حوالگی کا مطالبہ کردیا
- 2 گھنٹے قبل
راولا کوٹ:مسافر وین کھائی میں گرنے4 مسافر جاں بحق،3 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
برازیل : طیارہ گر کر تباہ ، 10 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کر لیا ، اسد قیصر
- 2 گھنٹے قبل