کراچی: خراب موسم کے سبب اورمسافروں کی سلامتی کے پیش نظرپی آئی اے طیارے نے 8منٹ تک بھارتی حدود میں اڑان کی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، ہنگامی صورتحال کی وجہ سے پیشگی اجازت لی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306نے مختصروقت کے لیے بھارتی حدود استعمال کی، جس وقت جہازلاہور کے قریب پہنچا تو اس وقت جہاز کے اپنے مقررہ روٹ پر سفرجاری رکھنے کے لیے موسم سازگارنہیں تھا، غیرمعمولی موسمی حالات کے پیش نظراورمسافروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کی وجہ سے قوانین کے تحت جہاز کےعملے کو بھارتی حدود کا استعمال ناگزیر ہوگیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران پرواز جہاز کے کپتان نے لاہوراوردہلی ائرٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی، دونوں ممالک کے مابین موجودہاٹ لائن پرمبنی ایلفا کنٹرول،ائرڈیفنس کلیئرنس بھی موجودتھی۔ جہاز کو بھارتی حدود سے گذار کراسلام آباد ائرپورٹ پر اتاراگیا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago





