پاکستان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

تعطیلات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ججز کا روسٹربھی جاری کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Dec 23rd 2024, 6:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 1 جنوری تک ہوں گی،سردیوں کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی ججز مرحلہ وار ذمہ داریاں سرانجام دیں گے،ڈیوٹی ججز ایمرجنسی نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ تعطیلات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ججز کا روسٹربھی جاری کردیا گیا۔