- Home
- News
بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر بھارت سے حسینہ واجدکی حوالگی کا مطالبہ کردیا
شیخ حسینہ کی حکومت پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات ہیں
ڈھاکہ:بنگلادیش نے باضابطہ طورپر بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی بنگلہ دیش کے لیے حوالے کیا جائے۔
اس حوالے سے بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کو شیخ حسینہ کی حوالگی سے متعلق زبانی سفارتی پیغام بھیجا ہے۔،دوسری جانب بنگلادیش کے مشیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیرعالم چوہدری کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکا معاہدہ موجود ہے اور بنگلادیش قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کام کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک بھارتی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال جولائی میں بنگلادیش میں طلبہ کی زیر قیادت کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو بعد ازاں حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے، جس کی وجہ سے حسینہ واجد اقتدار سے الگ ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
شیخ حسینہ کی حکومت پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات ہیں۔
لوئر دیر بلامبٹ پارک پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں بھی نامکمل، جاری شدہ فنڈز غائب
- 37 منٹ قبل
ملٹری کورٹس کی 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں ، عوامی رد عمل سامنے آ گیا
- 20 منٹ قبل
کسانوں کے دن کسان دیوس پر بھارتی حکومت سے کسان بے حد مایوس
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ، امریکہ کا پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متعصبانہ ہے
- 2 گھنٹے قبل
یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش
- ایک گھنٹہ قبل
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات
- 12 منٹ قبل