دنیا

برازیل : طیارہ گر کر تباہ ، 10 افراد جاں بحق

حادثے کی وجہ سے زمین پر موجود 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 12 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Dec 23rd 2024, 6:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برازیل : طیارہ گر کر تباہ ، 10 افراد جاں بحق

برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، بد قسمتی سے طیارہ حادثے کے نتیجے میں سوار تمام 10 افراد جاں بحق  ہو گئے ہیں ۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سیاحتی جنوبی شہر گراماڈو کے وسطی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے ، طیارہ پہلے ایک عمارت کی چمنی سے ٹکرایا، اور اس کے بعد ایک مکان کی دوسری منزل سے ٹکرا گیا، اور پھر فرنیچر کی دکان پر جا گرا۔

ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا مالک اور پائلٹ لوئیز کلاڈیو گیلیزی دیگر 9 مسافروں کے ساتھ ہلاک ہو گیا، یہ تمام مسافر ان کے خاندان کے افراد تھے۔ حادثے کی وجہ سے زمین پر موجود 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 12 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔