پاکستان

قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

اس سلسلہ میں لاہورسمیت ملک بھرمیں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی اور فاتحہ خوانی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 25 2024، 12:12 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

بابائے قوم،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا148 واں یوم پیدائش کل 25 دسمبر بروز بدھ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں لاہورسمیت ملک بھرمیں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی اور فاتحہ خوانی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

اس موقع پر پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا۔حکومتی عہدیدار اور اعلی شخصیات بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔آپ 25 دسمبر1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔