پاکستان
- Home
- News
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے کیونکہ معاشی اشاریے مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
شائع شدہ 13 گھنٹے قبل پر دسمبر 24 2024، 9:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نے عوام کے مسائل کے پائیدار حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے کیونکہ معاشی اشاریے مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ان کا اہل وطن کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل
صدرمملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل
بابائے قوم کا 148 ویں یوم پیدائش ، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
- 2 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات