- Home
- News
دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے، وزیر اعظم
دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔
وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجو دہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللہ پاک نے کئی معجزات سے نوازا تھا، قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ کی والدہ حضرت مریم علیہ السلام کا ذکر بھی موجود ہے۔
شہابز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری بستی ہے، انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کروانے کے لیے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن کے مشن پر عمل کروانے کے لیے کوششیں کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میرے بڑے بھائی نواز شریف، ہم دونوں مشنری اسکولوں سے پڑھے ہوئے ہیں، آج ہماری استاد مس پائول دنیا میں موجود نہیں، لیکن آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ملکر امن اور ترقی کو فروغ دیں، تفریق در تفریق کا خاتمہ کریں، تحمل اور برداشت سے کام لیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی خود کو ملک کا برابر کا شہری سمجیں، اور وہ بھی ہمارے ساتھ ملکر پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں حصہ ڈال سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے کی بات ہو، یا کوئی دوسرا محاذ، مسیحی برادری نے ہر جگہ بہترین خدمات انجام دی ہیں، فیصل چوہدری اور جسٹس کارنیلئس کو کون نہیں جانتا؟ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ اور قائداعظم، دونوں کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے، اس وجہ سے اس دن کی اہمیت ہمارے لیے مزید بڑھ جاتی ہے۔
شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم کا قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں اور ان کی کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لہٰذا آج میں آپ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے، بلکہ ہماری ذمے داری ہے، جسے بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 7 گھنٹے قبل
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 8 گھنٹے قبل
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
- 6 گھنٹے قبل