جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی
راولپنڈی کے سینٹ کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں۔
بیان کے مطابق یہ دورہ باہمی ہم آہنگی اور شمولیت کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے، مسیحی برادری نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔
آرمی چیف نے کہا کہ کرسمس ہمیں ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کے آفاقی اصولوں کی یاد دلاتی ہے، جو ہماری متنوع قوم کو جوڑنے والی بنیاد ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالا نے مسیحی برادری اور اقلیتوں کی پاکستان کی ثقافتی، سماجی، معاشی اور قومی ترقی میں نمایاں خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف نے اقلیت ہمارے لیے قومی فخر اور قوت کا ذریعہ قرار دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم کی بصیرت افروز قیادت، پختہ عزم اور اایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قائداعظم کے آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے اصول آج بھی قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کو ایک پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 14 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 26 منٹ قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 19 منٹ قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- ایک گھنٹہ قبل