ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو پھالیہ سے حراست میں لیا


کئی پاکستانیوں کی موت کا سبب بننے والے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کیلئے شہری سے ساڑھے 34 لاکھ بٹورے، ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا پھر یونان بھجوانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو پھالیہ سے حراست میں لیا، ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی تھی جب کہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی تھیں۔
ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری احتشام انجم لاپتہ ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور پہنچائی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں ورثا کےحوالے کی تھیں۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 6 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 8 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 6 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 16 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 8 hours ago




