Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کا آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اِظہار تعزیت کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 25th 2024, 10:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کا آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازخستان کے شہر اکتاؤ کے قریب آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اِظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، حکومت اور عوام کے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Advertisement