- Home
- News
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
واقعہ تربت کے درمیانی علاقہ دشت کھڈان زریں بک میں پیش آیا، جہاں عرب شیوخ شکار کھیلنے کے بعد واپس اپنے کیمپ جا رہے تھے۔
بلوچستان کے علاقے ضلع تربت میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کارپس ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
واقعہ تربت کے درمیانی علاقہ دشت کھڈان زریں بک میں پیش آیا، جہاں عرب شیوخ شکار کھیلنے کے بعد واپس اپنے کیمپ جا رہے تھے۔
اسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام عرب شیوخ محفوظ رہے، تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔
اس کی تصدیق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو مقامی انتظامیہ کے سینئر حکام عبدالحمید نے بھی کی۔
مقامی انتظامیہ کے ایک اور حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان عربوں کا تعلق قطری شاہی خاندان سے ہے، مزید کہا کہ دھماکے کے بعد انہیں ’اضافی سیکیورٹی‘ فراہم کی گئی۔
کسی بھی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ قطری شاہی خاندان کے کون لوگ شکار کھیل رہے، قطر میں شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ کیا قطریوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں ، اس حملے کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
شام: طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں سے17 افرادہلاک
- an hour ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز،ڈالر کی قیمت میں کمی
- 18 minutes ago
ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ،آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- an hour ago
شکارپور: ہوٹل پر بیٹھے پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2اہلکار شہید
- an hour ago
پاکستان کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 9 minutes ago
آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی پی ٹی آئی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں،وزیر دفاع
- an hour ago