پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ کویت،ولی عہد سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال 

ملاقاتوں میں دو طرفہ امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زو دیا گیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 hours ago پر Dec 26th 2024, 9:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ کویت،ولی عہد سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ولی عہد،کویت کے نائب وزیر اعظم اوروزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زو دیا گیا۔

اپنے دورہ کویت کےدوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا،جہاں ان کو اکیڈمی میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔