آج فوجی عدالتوں سے ملک دشمنوں کا خواب پورا کرنے والے مجرموں کو سزائیں دی گئیں، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی سزائیں ملنی چاہئیں۔


وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی ۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ان کے رفقا نے 9 مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا، آج فوجی عدالتوں سے ملک دشمنوں کا خواب پورا کرنے والے مجرموں کو سزائیں دی گئیں، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی سزائیں ملنی چاہئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث ہونے والوں کو سزا ملی، آج سزا پانے والوں میں وہ بھی شامل ہے جس نے کور کمانڈر کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی جس نے وردی کی بے حرمتی کی تھی جس نے اہلکاروں پر تشدد کیا تھا جس نے گیٹ توڑا تھا جس نے ٹی وی توڑا تھا، یہ سب وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ملک دشمنوں کے خواب کو پورا کیا تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ 60 مجرمان کی سزا کا فیصلہ عجلت میں نہیں کیا گیا، 9 مئی کی سازش کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان تھے، 2 سال تک کیس چلانے کے دوران انصاف کے تمام تقاضے فراہم کیے گئے، آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے ۔
آج کے بعد کوئی شخص جرات نہیں کرے گا کہ وہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے، ایسا خواب پورا کرنے کی کوشش کرے، جو ہمارے دشمن دیکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں میں تمام ملزمان کو فیئر ٹرائل کا حق دیا گیا، وکیل فراہم کیا گیا، فیملی تک رسائی دی گئی، کوئی شخص کورٹ کے سامنے موجود نہیں تو اس کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا، ابھی سز اپانے والوں کے پاس اپیل کے 2 حقوق باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرم اتنا بڑا تھا، اس سے چھپا نہیں جاسکتا، اس سے بھاگا نہیں جاسکتا، تمام فوٹیجز موجود ہیں کہ کون کہاں کیا کچھ کرتا رہا، شہدا کی یاد گاروں پر حملےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، آج تمام ملزمان کو وکیل کا حق دیا گیا، ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
آج پاکستان اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بہت بڑا دن ہے، 9 مئی کو شہدا کی یاد گاروں کو بھی نہیں بخشا گیا، آج ملک دشمنی کرنے والے انجام کو پہنچے ہیں، آج انہیں سزائیں سنائی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کے منصوبہ سازوں کو بھی سزائیں سنائی جانی چاہئیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 hours ago



