- Home
- News
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کا ریجنل پاسپورٹ آفس اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کی عمارت اور اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کا ریجنل پاسپورٹ آفس اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے 14 شہروں میں نادرا کے 24/7 میگا سنٹر قائم ہیں، جہاں شہریوں کو پاسپورٹ بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں بھی ماڈل پاسپورٹ سنٹر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب پاسپورٹس کابیک لاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کو مقررہ وقت میں پاسپورٹ فراہم کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے پاسپورٹس کا چھ، چھ ماہ کا بیک لاک ہوتا تھا، جو اب ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے لاہور اور کراچی کے حالیہ دوروں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں رش کے بغیر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام نے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افضل، رفعت مختار راجہ، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر داخلہ نے پاسپورٹ پروڈکشن کے نئے سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات دیئے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 11 گھنٹے قبل