سکیورٹی فورسز کے رواں برس کامیاب آپریشنز، 925 دہشت گرد ہلاک ،سیکڑوں گرفتار
افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں
سکیورٹی فورسز نے رواں برس کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو ہلاک اور سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے، اس جنگ میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔
ان کامیاب آپریشنز کے دوران 925 دہشتگرد بشمول خوارج ہلاک ہوئے اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے، جو کہ گزشتہ 5 سالوں میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 169 سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں۔
انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملی۔
ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ان آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27 افغان دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے نشانہ بناتے ہوئے ختم کیا۔
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان نے دنیا بھر کے ممالک سے تعلقات مستحکم بنانے کا عزم کر رکھا ہے، اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل
کراچی : دھرنا مظاہرین کی وجہ سے لاکھوں شہری رُل گئے
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے ، وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل
حکومت نے ہائی وے اور موٹر وےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
2025 کو خوش آمدید کہنے کے لیے پاکستانی شہری تیار
- 5 گھنٹے قبل