پاکستان

وزیراعظم کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور عوام کے ساتھ ہیں، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر دسمبر 29 2024، 12:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے  میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر طیارے کے المناک حادثےکا سن کربہت دکھ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ آج صبح بنکاک سے واپسی پر رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، حادثے میں 2 خواتین کے علاوہ تمام مسافروں کی اموات