ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں کرم تنازعے کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا، دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے، جرگے نے باہمی مشاورت کے بعد دو دن کا وقت دے دیا ہے، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت ایک صدی سے زائد پرانے تنازعے کے مستقل اور پائیدار حل کے لئے پرعزم ہے، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے، کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوصِ نیت کے ساتھ تنازعے کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا ہے، ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 2 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 6 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 6 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 6 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- ایک گھنٹہ قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 گھنٹے قبل