تفریح

علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانےنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

گلوکار کے نئے گانے ’’منڈا آن دی رائز‘‘ نے ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی گھنٹے میں 10 لاکھ سے زاید ویوز حاصل کرلیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر دسمبر 29 2024، 12:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانےنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا اپنے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ گائے گئے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔
گلوکار کے نئے گانے ’’منڈا آن دی رائز‘‘ نے ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی گھنٹے میں 10 لاکھ سے زاید ویوز حاصل کرلیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔


حال ہی میں علی ظفر اور دانیال ظفر نے اس گانے کو ایک نجی چینل کے فیشن شو میں بھی گایا جہاں حاضرین نے ان کی پرفارمنس کو بےحد سراہا۔
علی ظفر اور دانیال نے اپنا نیا گانا امریکا کے معروف ریپر ٹی آئی کے ساتھ مل کر بنایا ہے، جسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد صرف ایک گھنٹے میں ہی 10 لاکھ ویورز نے دیکھا ہے۔