بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےبانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب
9 مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مریم اورنگزیب
لاہور:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کربانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی ہے۔
پنجاب کی سنئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ مار دو، جلا دو، گالم گلوچ، غنڈہ گردی، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، 9 مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت، عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو 4 سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’امریکا نے میری حکومت گرائی‘ سے ’امریکا مجھے بچالو‘، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، 8 ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کر کے 4 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 20 minutes ago
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 4 hours ago
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 2 hours ago
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 31 minutes ago
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 6 hours ago
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 5 hours ago
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 6 hours ago
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 6 hours ago
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 hours ago
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 6 hours ago
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 2 hours ago