نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام، مختلف ممالک سے مہمانوں کی شرکت
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، علی ڈار،سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی


جاتی عمراسربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ، بھارت ،برطانیہ اور اٹلی سے مہمانوں نے شرکت کی.
دعوت ولیمہ کا اہتمام شمیم فارم ہاؤس جاتی امرا رائیونڈ پر کیا گیا،دعوت ولیمہ کے لئے جاتی امرا میں عارضی مارکی قائم کی گئی ہے، ولیمہ کیلئے تقریبا 700 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے،دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کو شدید سردی سے بچانے کے لئے ہیٹرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، علی ڈار،سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی،وزیراعلی پنجاب مریم نواز، اسماء ڈار، حسن نواز حسین نواز اور ان کے اہلخانہ بھی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئےا،ان کے علاوہ ولیمہ کی تقریب میں پرویز رشید، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیا ء بٹ ،علی ڈار، جنید صفدر، خواجہ محمد آصف، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ،معاون خصوصی زیشان ملک ،حاجی طلعت، اشتیاق لون، میاں حنیف، عارف حمید بٹ نے شرکت کی۔
مہمانوں میں سعید احمد، غزل سعید، عدنان سعید، ثناء سعید،علینہ بدر، تیلسم، سعید توقیر، مسز داؤد، ایشوانی اروڑا، مسز ونڈانہ اروڑا، کمال اسوال، مسز منیشا اسوال، دانش اسوال، مسز ریتو اسوال، مسٹر ادیتیا، سنجیو گارج، مسز رینو گارج، نمت میہرا، وجے اروڑا، مسز وجے اروڑا، کمال پوپلئی، ابھینواوسوال، اشیتا اوسوال، راجیو گولاٹی، گگن کھنہ، مسز نومیتا کھنہ، پراہلڈ ببر، وریندر ببر، محمد شیریانہ، مینو ملہوترا، ڈیونڈر موہن ملہوترا بھی شامل تھے۔
مہمانوں نے زید حسین نواز اور ایمن حبیب کو شادی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے ،پارٹی کی سینئر قیادت، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی ولیمہ میں شریک ہوئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ،جاتی امرا اور اطراف کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ درختوں پر خوبصورت لائٹس لگا دی گئیں،سڑک کنارے خوبصورت پھولوں والے گملے بھی رکھے گئے ہیں،جاتی امرا کی ایک سائیڈ کی سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ،ایک سائیڈ کی سڑک پر دعوت ولیمہ میں مدعو مہمانوں کی گاڑیوں کے لئے مختص کی گئی ہے ۔
جاتی امرا کے اندر کے راستے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہےاور رنگ و نور کی برسات سے ماحول انتہائی خوبصورت نظر آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ دعوت ولیمہ میں شرکت کے لئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20:پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا نیا دعویٰ: “پاکستان اور بھارت کی جھڑپ میں سات نئے طیارے مار گرائے گئے
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے بھی ہراسانی قرار
- 4 گھنٹے قبل

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا نیا امریکی جنگی ڈرون
- 8 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 2 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں امن نافذ کرنے والی فورس میں کوئی ملک شامل نہیں ہوگا ، شاہ عبداللہ دوم
- 6 گھنٹے قبل

امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات،دھاتوں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے معاہدوں پر دستخظ
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار
- 6 گھنٹے قبل

محمد رضوان کا پی سی بی کے ساتھ اختلاف ، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، مطالبات پیش
- 8 گھنٹے قبل

کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی: کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں
- 6 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)
