یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے مزید چا ر افراد کی لاشیں مل گئیں
ہلاک ہونے والوں کی شناخت زین علی ، شبیر اور ذیشان کا تعلق نارووال جبکہ اویس علی کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے
یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں لاپتہ پاکستانیوں کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آ گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت زین علی ، شبیر اور ذیشان کا تعلق نارووال جبکہ اویس علی کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ لاشیں پاکستان لانے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جاتے ہوئے 13 اور 14 دسمبر کی رات حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 13 گھنٹے قبل
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 12 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 11 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 12 گھنٹے قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 10 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 14 گھنٹے قبل