نئے سال کی آمد،جنوبی کوریا میں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا

جنوبی کوریا میں طیارے حادثے کے باعث ملک میں سوگ منایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 1:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئے سال کی آمد،جنوبی کوریا میں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا

سیول:نئے سال 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوش آمدید کہا گیا تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا۔
یہ ملک کوئی اور نہیں بلکہ مشرقی ایشیا کا ترقی یافتہ ملک جنوبی کوریا ہے جہاں نئے سال کی آمد پر جشن روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا بلکہ طیارے حادثے کے باعث ملک میں سوگ رہا۔
واضح رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اس حادثے میں صرف دو فضائی میزبانوں کو بچا لیا گیا تھا ، اس حادثے کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی، اس موقع پر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔