پاکستان

 بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی واقعات کے بعد پنجاب کی حدود میں درج 59 مقدمات میں سے 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 1:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

 بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی واقعات کے بعد پنجاب کی حدود میں درج 59 مقدمات میں سے 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیاہے، رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 18مقدمات میں بعد از گرفتاری بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 2مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔ 38 مقدمات میں عمران خان کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامز کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہوسکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف درج 48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کروائے گئے، جبکہ ایک مقدمہ میں مکمل چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔