پاکستان

سینئر سفارتکار شفقت علی خان کوترجمان دفتر خارجہ بنائے جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق شفقت علی خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا اعلان جلد کردیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئر سفارتکار شفقت علی خان کوترجمان دفتر خارجہ بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد:سینئیر سفارتکار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کا فیصلہ کر لیا گیا اور سینئیر سفارت کار شفقت علی خان کی تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، شفقت علی خان روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں
ذرائع کے مطابق شفقت علی خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرہ بلوچ سرانجام دے رہی ہیں، اطلاعات ہیں کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کیا جائے گا۔