روس نے یوکرین کے راستے یورپ کو گیس کی سپلائی معطل کر دی

روس کی جانب سے یوکرین کے راستے متعدد یورپی خطوں بشمول سلواکیا، ہنگری اور مالدووا کو گیس فراہم کی جاتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس نے یوکرین کے راستے یورپ کو گیس کی سپلائی معطل کر دی

روس نے یورپ کے متعدد ممالک کو یوکرین کے راستے فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کی سپلائی معطل کر دی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایسا یوکرین کی جانب سے ایک ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید کیے جانے سے انکار پر ہوا،روس اور یوکرین کے درمیان یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی سپلائی کے لیے ماضی میں 5 سالہ ٹرانزٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کی مدت یکم جنوری 2025 کو ختم ہوگئی۔
یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا روس کے ساتھ فوجی تنازع جاری ہے،یوکرین کے وزیر توانائی German Galushchenko نے ایک بیان میں بتایا کہ ہم نے روسی گیس کی ترسیل روک دی ہے،انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، روس اپنی منڈیاں کھو رہا ہے،اسے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ یورپ پہلے ہی روسی گیس کو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔
جبکہ دوسری جانب روس کے توانائی کے ادارے Gazprom نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹرانزٹ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد یورپ کے لیے یوکرین کے راستے کی جانے والی گیس کی ترسیل معطل ہوچکی ہے۔
روسی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یوکرین کی جانب سے معاہدے کی تجدید سے انکار کیے جانے کی وجہ سے یکم جنوری 2025 سے یوکرین کے راسے گیس کی سپلائی کرنے سے قاصر ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے راستے متعدد یورپی خطوں بشمول سلواکیا، ہنگری اور مالدووا کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔