معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا سال ہو،اڑان پاکستاں پروگرام نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر خزانہ اور تمام کابینہ کی کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پاور، ہیلتھ، انرجی اور پٹرولیم نے بھی بہت محنت کی، متعلقہ معزز سیکرٹریز نے بھی اڑان پاکستان پروگرام کیلئے پوری محنت کی ہے، معیشت میں استحکام آچکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام حاصل کر لیا، اب ٹیک آف کرنا ہے، دسمبر میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے، ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہی رفتار رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے، ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ کود کر آئی ہے، جب افغان عبوری حکومت آئی تو سیکڑوں لوگوں کو ریلیز کر دیا، اس وقت لائن فورسز ایجنسیز دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہر روز پاک فوج کے سپاہی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں، جوانوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چائنہ نے گوادر میں ورلڈ کلاس ایئرپورٹ بنا کر دیا ہے، گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، دھرنوں کے باوجود ہم میکرو اکنامک استحکام لانے میں کامیاب ہوئے، 9 ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 9 مزدور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اغواء
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 12 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،فضائی آلودگی کے باعث ہسپتالوں میں رش
- ایک گھنٹہ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ماضی کی طرح چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی سفیر
- 2 گھنٹے قبل

جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 13 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 13 گھنٹے قبل