آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جا ری کر دی،سعود شکیل چھٹےنمبر پرآگئے،بابراعظم کی تنزلی
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے
دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے،جبکہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔
اسی طرح بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے سعود شکیل 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر اور آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔
دوسری جانب ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر چلے گئے۔
اس کے علاوہ محمد رضوان کی 2 جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بیٹر 21 ویں اور 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے،جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو جنسن 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 4 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔
ملک میں سردی کی لہر برقرار،پنجاب میں دھند کا راج
- ایک گھنٹہ قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ پرجاری اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
- 36 منٹ قبل
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر جاری کردیں،اداکارہ نے شادی کس سے کی؟
- 6 منٹ قبل
لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،دو دنوں میں مزید140 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل