پاکستان

کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے امن معاہدے طے پا گیا

گزشتہ روز بھی ایک فریقین کے نہ پہنچنے پر جرگہ ملتوی کردیاگیا جوکہ آج دوبارہ منعقد کیا جس میں فریقین کے درمیان باقاعدہ طور پر امن معاہدہ طے پا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے امن معاہدے طے پا گیا

کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے امن معاہدے طے پا گیاجس پر دونوں فریقین نے دستخط کردیئے ۔
ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوہاٹ میں منعقدہ امن جرگہ کے دوران فریقین نے امن معاہدے پردستخط کردیئے ۔
اس موقع پر جرگہ رکن کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے گزشتہ کئی روز سے جرگہ کے انعقاد کا سلسلہ جاری تھا جس میں فریقین کے درمیان کئی نکات پر اتفاق رائے کے باوجود معاہدے میں تاخیر ہورہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے جن شقوں پر تحفظات تھے وہ دور کردیئے گئے ہیں ۔
گزشتہ روز بھی ایک فریقین کے نہ پہنچنے پر جرگہ ملتوی کردیاگیا جوکہ آج دوبارہ منعقد کیا جس میں فریقین کے درمیان باقاعدہ طور پر امن معاہدہ طے پا گیا ۔