الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی فہرست جاری کردی،عطا تارڑ اور مولانا کا نام شامل
فہرست میں شیخ وقاض اکرم، عطا اللہ تارڑ ،میاں اظہر،زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ کا نام بھی شامل
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےگوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان اسمبلی کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، فہرست میںوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ او رسبراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق رانا محمود الحسن،حامد خان ،انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کرائے،جبکہ اسی طرح سردار یوسف،شہرام خان ،انجم عقیل ،شیخ آفتاب ، عقیل ملک اوردانیال چوہدری بھی گوشوارے نہ جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں فہرست میں پی ٹی آئی کے شیخ وقاض اکرم، عطا اللہ تارڑ ،میاں اظہر،زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ بھی گوشوارے جمع نہ کراسکے۔
اویس لغاری،جمشید دستی،خورشید شاہ ،مولانا فضل الرحمان،محمود اچکزئی،اختر مینگل اور فاروق ستار نے بھی سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حافظ فرحت عباس، خواجہ عمران نذیر سمیت 208اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر جاری کردیں،اداکارہ نے شادی کس سے کی؟
- 2 hours ago
کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
- an hour ago
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ پرجاری اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
- 2 hours ago
لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا
- 2 hours ago
نیویارک کی عدالت کا نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
- 11 minutes ago
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی
- an hour ago