امریکہ : ٹرک ڈرائیور نے ہجوم کو کچل کر گولیاں چلا دیں،10افراد ہلاک

ٹرک ڈرائیور نے بوربن اسٹریٹ پر نئے سال کی خوشی منانے والے افراد پر گاڑی چڑھائی جب کہ ڈرائیور نے شہریوں کو کچل کر فائرنگ بھی کی،عالمی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 5:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ : ٹرک ڈرائیور نے ہجوم کو کچل کر گولیاں چلا دیں،10افراد ہلاک

نیواورلینز:امریکی شہر نیو اورلینز میں تیزرفتار ٹرک ہجوم پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے بوربن اسٹریٹ پر نئے سال کی خوشی منانے والے افراد پر گاڑی چڑھائی جب کہ ڈرائیور نے شہریوں کو کچل کر فائرنگ بھی کی۔
نیو اورلینز پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل امریکی نیوز چینل سی بی ایس نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ایک ٹرک تیز رفتاری سے ہجوم سے ٹکرا گیا تھا، اور پھر ڈرائیور نے باہر نکل کر ہتھیار سے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر  زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔