مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان
پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے،علامہ راجہ ناصر عباس
مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، معاہدے پر عمل درآمد کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ ضلع کرم، پاراچنار کے راستے محفوظ کرنے کیلئے 400 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا اس کے علاوہ فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔
فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14 نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مجلس وحدت مسلمین نے کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے دے رکھے تھے، اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر مقامات پر بھی دھرنے دیے گئے۔
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 3 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- ایک گھنٹہ قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل