اہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 17ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے


مغربی ہواؤں کی انٹری سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ آج سے بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 17ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 6کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔آج سے 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب آج اسلام آباد وگردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شمالی و مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح و رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم میں بارش جبکہ مری گلیات اور گردو نواح میں ہلکی بارش کیساتھ برفباری بھی متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل








